منڈی بہاوالدین کے امام مسجد و خادم نوسربازوں نے نرغے میں

Imams and servants of Mandi Bahauddin mosque should be careful

ہمارے دوست جو مساجد کے امام اور خادم ہیں انکو درج ذیل نمبر 03131582461 سے کال موصول ہوئی ہے جو کہ اپنے آپ کو سوئی نادرن گیس کا آڈیٹر بتاتا ہے اور کہا کہ میں مسجد میں تعمیری کام کارپٹ ڈلوانا چاہتا ہےہوں اس سلسلہ میں شام کو مسجد کا چکا لگائوں‌گا.

موصوف نے ساتھ ہی کہا کہ ہمیں آفس میں ملازمت کیلئے کچھ لوگوں کی ضرورت ہے جس کے لئے نام آج ہی فائنل کرنے ہیں.اگر آپکے پاس کوئی ضرورت مند ہو تو اس ہمارا نمبر دیں یا اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو بتائیں اور کہیں کہ وہ ہم سے رابطہ کریں.

لوگوں کے رابطہ کرنے پر موصوف نے میڈیکل کے نام پر لوگوں سے ایزی پیسہ کے ذریعہ پیسے منگوائے. جس میں کچھ لوگوں نے 8،200 روپے اور کچھ نے 12،000 روپے میڈیکل کے نام پر بھیج دئیے. تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ایسے نوسربازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی کو بھی نوکری کے سلسلہ میں پیسے نہ بھیجیں.

Exit mobile version