راجہ پورس چوک سے پنڈی پرانی چوک تک ناجائز تجاوزات کی بھرمار

Operation of district administration against encroachment is fast

شہر کی مشہور اور مصروف ترین شاہراہ ’’راجہ پورس چوک سے پنڈی پرانی چوک‘‘ پر ناجائز تجاوزات، غیر قانونی رکشہ سٹینڈز اور بے ہنگم ٹریفک نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ سڑک کے کناروں پر کھڑی گاڑیاں، سبزی بیچنے والے لاؤڈ اسپیکر اور ٹریفک جام نے اس اہم راستے کو پیدل بازار میں تبدیل کر دیا ہے۔

گرلز ہائی سکول کی طالبات اور اس شاہراہ پر واقع پرائمری سکول کے چھوٹے بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسکول کے اوقات میں اس سڑک پر اتنا رش اور بدنظمی ہوتی ہے کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے مسلسل پریشان رہتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ سڑک ضلعی افسران بالخصوص چیف سیکرٹری پنجاب کی آمد و رفت کا راستہ بھی ہے۔ جب کسی وی آئی پی کی آمد متوقع ہوتی ہے تو انتظامیہ فوری ایکشن لیتی ہے، اور عارضی طور پر تجاوزات ہٹا دی جاتی ہیں۔ تاہم حکام کے جانے کے بعد وہی پرانی صورت حال بحال ہو جاتی ہے جو کہ انتظامیہ کی غیر سنجیدگی ہے۔

شہریوں، والدین اور سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ہائی سکول کی بچیوں اور پرائمری سکول کے کمسن بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اس سڑک کو مستقل بنیادوں پر تجاوزات سے پاک کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

Exit mobile version