رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15 اضلاع میں سینکڑوں جعلی پیٹرول پمپ چل رہے ہیں

illegal petrol pump

وفاقی وزارت پٹرولیم کے ذیلی ادارہ ایکسپلوزو ڈویژن کی طرف سے جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 15 اضلاع شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں سینکڑوں کی تعداد میں جعلی پٹرول پمپ چل رہے ہیں ۔

اور ڈبہ اسٹیشنوں پر روزانہ کروڑوں روپے کے سمگل شدہ پٹرول و ڈیزل کا کاروبار ہوتا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے مذکورہ 15 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے جعلی منی پٹرول پمپوں، ڈبہ اسٹیشنوں اور ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹس کے خاتمہ کی خاطر فوری طور پر آپریشن کلین اپ کیا جائے۔

Exit mobile version