گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی میں ڈوب گئے، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی

rain in pakistan

گجرات کا شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کا سامنا کر رہا ہے، مسلسل شدید بارشوں اور ناقص نکاسی آب کی وجہ سے شہری علاقوں میں 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔

مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی سٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندیوں اور نہروں کا روپ دھارنے لگے ہیں۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جارہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی خطرناک صورتحال، پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

بارش کے پانی کو ہٹانے کی کوششیں اب تک ناکام ہو چکی ہیں۔ نالہ بھنڈر اور نالہ بھمبا سے آنے والے سیلابی پانی نے کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک گھر بہہ گیا۔ ذرائع کے مطابق شہری سیلاب کے باعث دکانوں میں موجود قیمتی سامان تباہ ہو گیا ہے جب کہ سیشن کورٹ کے احاطے سمیت متعدد سرکاری عمارتیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات اور گوجرانوالہ ڈویژن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر تک ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ہے جسے حالیہ تاریخ کی بدترین ریجنل رین فال ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version