قران پاک ہماری ریڈ لائن ہے، تحفظ قران پر ہماری جان بھی قربان ہے، ڈاکٹر یاسر صدیق

Holy Quran is our red line, our lives are sacrificed for Quran

پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی منڈی بہائوالدین کے زیر انتظام حرمت قران ریلی کا انعقاد کیا گیا جو طیب ٹاؤن سے شروع ہو کر نو نمبر چونگی گہگا ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی جس میں طبقہ ہائے زندگی کہ لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اس موقع کے اوپر قران پاک کی تلاوت کا شرف قاری عنایت اللہ صاحب نے حاصل کیا اور اظہار خیالات ڈاکٹر یاسر صدیق صاحب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤدین نے کیے اس موقع کے اوپر انہوں نے کہا قران پاک ہماری ریڈ لائن ہے اور قران پر ہماری جان بھی قربان ہے

منڈی بہاؤالدین پریس کلب کے باہر سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس موقع کے اوپر سویڈش کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں تاکہ ائندہ کوئی بھی ایسی جرات اپنے اندر نہ پیدا کر سکے جس رب تعالی نے اس کتاب کو اتارا ہے اس کی حفاظت کا ذمہ بھی اس رب تعالی نے خود اٹھایا

بعد میں دعائیہ کلمات سے ریلی کا اختتام ہوا اس موقع پر معروف شخصیات حافظ کاشف محمود، میاں عبدالوحید، مرزا ظفر اقبال، میاں عبدالقیوم، اور میاں عرفان کواردینیٹر سٹی غربی سید یاسر امان اللہ شاہ سٹی شرقی موجود تھے

Exit mobile version