شاہد اقبال ہرل غازی انسپکٹر SHO تھانہ عطا شہید کے گن مین ساجد مرزا کو ٹارگٹ کرنے والا کرائے کا قاتل اور شوٹر زاہد عمران ولد محمد اکرم قوم تارڑ سکنہ چو ٹ دھیراں تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاءالدین میرپور آزاد کشمیر کی بائونڈری پر ملک فاروق حسنات انسپکٹر QPM سی سی ڈی سرگودھا کیساتھ پولیس مقابلے کے دوران کراس فائرنگ میں کیفرکردار کو پہنچ گیا ہے ۔
زاہد عمران تارڑ بڈھیکا گینگ کا شوٹر تھا جس نے ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا.
