منڈی بہاؤالدین میں موسلادھار بارش سے جیل کی دیوار گر گئی، قیدی دوسرے شہر منتقل

Prisoners should be transferred back to Mandi Bahauddin Jail

پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین میں شدید بارش کے باعث جیل کی دیوار گرنے سے 824 قیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 824 قیدیوں کو ان کے سامان سمیت نئی جیل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 100 حوالاتی قیدیوں کو حافظ آباد ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

میاں فاروق نذیر کے مطابق آئندہ چند روز میں ریمانڈ پر قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ 15 روز بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں جیل کی دیوار بنانے کے بعد جیل کا دورہ کریں گی اور اس پر جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد قیدیوں کو واپس جیل منتقل کیا جائے گا۔

میاں فاروق نذیر کے مطابق 2023 میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے جیل میں پانی بھر گیا تھا جس کے بعد قیدیوں کو عارضی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اردگرد کنکریٹ ڈیم بنا کر جیل کو مستقل طور پر واٹر پروف بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

Exit mobile version