بارش کا پانی جیل میں‌جانے سے حوالاتی دوسرے اضلاع منتقل

district jail mandi bahauddin

منڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ جیل میں بارش کے بعد ہنگامی صورتحال . بارش کا پانی جیل میں‌جانے سے حوالاتی دوسرے اضلاع منتقل

منڈی بہاوالدین: ڈسڑکٹ جیل سے 266 حوالاتیوں کو گجرات، حافظ آباد منتقل کر دیا گیا. ڈسڑکٹ جیل میں گذشتہ روز بارشی پانی داخل ہوگیا تھا.حوالاتیوں کو محفوظ اور ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے منتقل کیا گیا .ڈسڑکٹ جیل کے احاطہ میں کھڑے 4 فٹ پانی کو نکال دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ

یہ بھی پڑھیں: بارش سے تباہ کاریاں، گودام میں گندم کی 45 ہزار بوریاں تباہ، ڈسٹرکٹ جیل زیر آب

منڈی بہاوالدین: بارشی پانی کی جیل سے نکاسی کیلئے 4 واٹر سیکر مشین کا استعمال کیا گیا.ڈسڑکٹ جیل کو بارش کے پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے. ڈسڑکٹ جیل کے احاطہ بیرکوں سے بارشی پانی کو نکال دیا گیا ہے.رات گئے تک میں خود جیل سے پانی کی نکاسی کے عمل کی نگرانی کرتا رہا ہوں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ

منڈی بہاوالدین: جیل کے حوالاتیوں کے معائنے کیلئے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں پہنچ رہی ہیں.جیل کے حوالاتیوں کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کی بریفنگ

Exit mobile version