حق نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات

Prisoners should be transferred back to Mandi Bahauddin Jail

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 8 افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے محمد ابوبکر عبداللہ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد کاشف انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، غلام سرور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال ہوں گے۔

ترقی پانے والے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد اکرم کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔

عمار احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور، حق نواز کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین اور محمد اظہر جاوید کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔

Exit mobile version