بیکری آئیٹم مہنگے داموں فروخت کرنے پر حافظ بیکرز اینڈ سویٹس کو سیل کر دیا

sealed

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈی او انڈسٹریز رانا سعید نے بریڈ اور رس مہنگے داموں فروخت کرنے پر حافظ بیکرز اینڈ سویٹس ست سرا کو سیل کر دیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04جون 2024) یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کی مشاورت سے بیکری آئٹمز کی کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

متعلقہ بیکری کو بریڈ اور رس مہنگے داموں فروخت کرنے پر پر سیل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز رانا محمد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے بیکری آئٹمز میں نمایاں کمی کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا،

Exit mobile version