منڈی بہاءالدین گورنمنٹ پیر یعقوب شاہ ایسوسی ایٹ کالج پھالیہ میں کالج انتظامیہ نے 400 سے زائد کروڑوں روپے کے سر سبز قدیمی درخت کاٹ کر فروخت کر دیئے، بوائز کالج کا درختوں سے بھرا سرسبز علاقہ میدان بن گیا حکومت پنجاب کے سر سبز پاکستان کو ہوا میں اڑا دیا گیا حکومت پنجاب سے فوری طور پر اعلی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ، ڈپٹی کمشنر نے ڈی او کالجز سے رپورٹ طلب کر لی
منڈی بہائوالدین (ا یم.بی.ڈین نیوز 20 ستمبر 2022) منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ کے گورنمنٹ پیر یعقوب شاہ ایسوسی ایٹ کالج کی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کے سر سبز پاکستان کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور کروڑوں روپے مالیت کے 400 سے زائد قدیمی سر سبز درختوں کو بے دریغ کاٹ کر فروخت کر دیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: ملکوال میں 30 ایکڑ اراضی پر ایک منٹ میں ریکارڈ 20 ہزار پودے لگائے گئے
بتایا گیا ہے کہ کالج کے 22 ایکڑ محیط رقبہ پر قیام پاکستان سے قبل کے قدیمی درخت شیشم، سفیدہ وغیرہ موجود تھے اور انکی ٹھنڈی چھاؤں سے طلباء مستفید ہوا کرتے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر کالج انتظامیہ نے ان سر سبز درختوں کو جڑ سے ہی اکھاڑ دیا ہے جب کالج انتظامیہ سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ یہ معاملہ حکام کو نوٹس میں ہے.
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پنجاب کالج انتظامیہ کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیکر اعلی سطح پر اسکی تحقیقات کروائے اور اسکے ذمہ داران کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر نے ڈی او کالجز سے 6 گھنٹے کے اندر اندر اسکی رپورٹ طلب کر لی.
