دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں

Public holiday announced across the country on Thursday

قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس 25 دسمبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں منایا جائے گا، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جب کہ سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر بروز جمعہ کو اضافی تعطیل بھی مقرر کی گئی ہے جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کو ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کے لیے سالانہ تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا تھا۔ اس کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کو ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے لیے خصوصی تعطیل پہلے ہی طے کی جا چکی تھی۔

Exit mobile version