ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا ریکارڈ اضافہ

today gold rate in pakistan

سونے کی قیمتیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندیوں پر ہیں کیونکہ امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھ رہی ہیں۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 5،230 روپے اضافے سے 329،219 روپے ہو گئی۔ علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Exit mobile version