ملکی صرافہ مارکیٹوں سونا سستا، فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ25ہزار700روپے ہو گئی

کراچی (تازہ ترین – آن لائن۔ 15 فروری2022ء)عالمی مارکیٹ میں5ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1851ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں700روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ25ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح601روپے کی کمی سے دس گرا م سونے کی قیمت1لاکھ7ہزار767روپے پر آ گئی

Exit mobile version