سونا اور بھی مہنگا ہوگیا

how to wash jewelry at home

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام مزید بڑھ گئے. پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 13 ڈالر اضافے سے 1657 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے بھاؤ میں 950 روپے فی تولہ اور 814 روپے فی 10 گرام اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سونے کے نئے بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے فی تولہ اور ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے فی 10 گرام ہوگئے۔

سونے کی قیمتوں کے برعکس چاندی کے بھاؤ 1560 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔

Exit mobile version