فری لانسنگ کی فری تربیت حاصل کریں اور آن لائن پیسے کمائیں، ابھی رجسٹریشن کروائیں

E-Rozgaar training center

ای روزگار مینجر نوید عرفان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار شہری ای روزگار ٹریننگ پروگرام سے فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کرکے آن لائن پیسے کما سکتے ہیں۔ جس کیلئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاوالدین میں داخلے جاری ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 اکتوبر 2022 ) جس کی آخری تاریخ 8اکتوبر 2022ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ داخلے کیلئے کم از کم 16 سالہ تعلیم لازمی ہونی چاہییے اور پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ ہونا چاہیئے جبکہ ، عمر کی حد 35سال اور بے روزگار ہونا چاہیئے۔

منڈی بہائوالدین میں ای روزگار ٹریننگ سنٹر

انہوں نے بتایا کہ مفت تربیت کیلئے www.erozgaar.pitb.gov.pk پر رجسٹریشن کر کے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ نوید عرفان نے بتایا کہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام آن کیمپس اور آن لائن ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ میں 3 ماہ کی ٹریننگ دیتا ہے تاکہ نوجوان فری لانسنگ کر کے با وقار روزگار کما سکیں۔

Exit mobile version