گودام سے گیپکو کا چوری شدہ سامان برآمد، گیپکو ملازم گرفتار

electricity rate

ایف آئی اے نے منڈی بہاوالدین میں گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا گیپکو کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ گیپکو کا ملازم گرفتار

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے گجرات سرکل نے منڈی بہاؤالدین میں واقع گودام پر چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران 50 الیکٹرک میٹر، 2 کرنٹ ٹرانسفارمر، پی وی کیبلز کے 5 بنڈل، 3 ایلومینیم کنڈکٹر، 410 ویسٹ کنڈکٹرز، 1 بنڈل ڈاگ کنڈکٹر، 6 ڈسکس، 1 ڈی سیٹ، 3 11 کے وی کراس اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں.

گیپکو ملازم سید شاہ حسین نقوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Exit mobile version