گیپکو نے ماہ دسمبر میں منڈی بہاؤالدین سرکل سے 479 بجلی چوروں کو گرفتار کیا

electricity rate

گوجرانوالہ: وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پر گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 بجلی چور پکڑے گئے۔

حالیہ آپریشن کے دوران پکڑے جانے والوں کی مجموعی تعداد 4026 ہو گئی ہے اور بجلی چوروں کو 297 ملین روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں نے اب تک سٹی سرکل سے 977، کینٹ سرکل سے 930، گجرات سرکل سے 403، سیالکوٹ سرکل سے 708، نارووال سرکل سے 529، منڈی بہاؤالدین سرکل سے 479 جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر4025 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

گیپکو کی جانب سے 75 لاکھ 56 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں پکڑے جانے والوں کو 29 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بلز جاری کیے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

Exit mobile version