“زیادہ گندم اگائو” مہم کے تحت طلباء کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

mandi bahauddin news in urdu today

ضلعی ٹریننگ ہال، محکمہ زراعت توسیع منڈی بہاوالدین میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے آئے ہوئے طلباء کے لیے تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع منڈی بہاوالدین شیخ محمد اقبال کی جانب سے طلباءکو خوش آمدید کہا گیا۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 08 نومبر 2023) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع منڈی بہاوالدین محمد افضل نے طلباءکو “زیادہ گندم اگائو” مہم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ زیادہ گندم اگائو مہم 07 نومبر سے 14 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں زرعی یونیورسٹی کے طلباءمحکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے ساتھ مل کر کسانوں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کروائیں گے۔

منڈی بہاؤالدین کے کسانوں سے پیداواری مقابلوں اور نمائشی پلاٹوں کے لیے درخواستیں طلب

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال نے مہم کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم ملک پاکستان سمیت ہمارے ضلع کی اہم ترین غذائی فصل ہے اور غذائی خود کفالت ہمارا ہدف ہے۔ ملک کو گندم کی پیداوار میں خودکفیل بنانے کیلئے کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کسان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباءو طالبات محکمہ زراعت توسیع منڈی بہاوالدین کے عملہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ طلباءو طالبات نے مہم کو صحیح معنوں میں کامیاب بنانے کیلئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version