یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا،گھی،چینی اور چاول غائب،لوگ وزیر اعظم کے سستے ریلیف پیکج کو ترس گئے

flour

یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا،گھی،چینی اور چاول غائب،لوگ وزیر اعظم کے سستے ریلیف پیکج کو ترس گئے۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا،گھی،چینی اور چاول دستیاب نہیں ہیں۔جبکہ اطلاعات کے مطابق منڈی بہاؤالدین ریجنل آفس میں تمام سامان وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف) ہر ماہ کی پہلی تاریخوں کو شہری تنخواہ اور پنشن لے کر گھر کا راشن خریدنے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرتے ہیں لیکن منڈی بہاوالدین کے یوٹیلیٹی سٹورز سے وزیر اعظم کے خصوصی ریلیف پیکج والی اشیاء ملتی ہی نہیں ہیں۔

چاول 2 ماہ سے غائب ہیں۔چینی،گھی اور آٹا وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہیں۔لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کا آٹا غیر معیاری اور وزن میں کم ہوتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک مہینہ کی پہلی تاریخیں ہیں دوسرا محرم الحرام ہے۔ لوگ سامان خریدنے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز پر جاتے ہیں لیکن اشیاء دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ گھر لوٹ آتے ہیں۔اگلے دن پھر کل کا وعدہ لے کر واپس آ جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے ریجنل آفس پھالیہ میں تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے حکمرانوں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر معیاری اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Exit mobile version