18 سے 23 مارچ تک منڈی بہاوالدین میں فیملی پلاننگ کا بھرپور انداز میں منایا جائے گا

protest

سیکرٹری بہبودآبادی پنجاب کے حکم پر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 18 مارچ تا 23 مارچ 2024 کو ہفتہ فیملی پلاننگ کو بھر پور انداز میں منانے کیلئے ضلعی بہبود آبادی دفتر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کیا گیا جبکہ ماں بچے کی بہتر صحت کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بارے موثر آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18مارچ 2024) اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ ہفتہ فیملی پلاننگ کو بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس ہفتہ کے دوران بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر مرد و خواتین کیمونٹی کے ساتھ آگاہی سیشنز میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا، فری میڈیکل کیمپس میں ماں بچہ کی صحت کی آگاہی کے حوالے سے خواتین کیمونٹی میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ سٹاف اور پیرا میڈکس کے ساتھ بڑھتی آبادی کے مضمرات اور سوسائٹی کے مجموعی کردار کے عنوان پر سیشنز کا انعقاد ہوگا۔ تمام تعلیمی اداروں میں آبادی اور ترقی کے عنوان پہ لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عوامی آگاہی مہم کے تحت محکمہ کے پیغامات پر مبنی پینافلیکس بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں گے۔ سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ واک ضلعی دفتر بہبود آبادی سے شروع ہو کر پھالیہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

Exit mobile version