منڈی بہاؤالدین: سابق انکم ٹیکس ملازم کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا

dead body

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے محکمہ انکم ٹیکس کے 60 سالہ سابق ملازم کو گھر میں سوئے ہوئے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے محلہ عارف آباد میں متوفی کے گھر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ محلہ عارف آباد میں عبدالرزاق نامی شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سیل نے مقتول کے گھر سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ متوفی محکمہ انکم ٹیکس کا سابق ملازم تھا اور ایک ہی مکان میں اکیلا رہ رہا تھا کہ کل رات نامعلوم افراد نے اسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version