کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے صوبائی محتسب سے ویب سائیٹ یا موبائل پورٹل سے رابطہ کریں

mohtasib punjab

اگر آپ کا قانونی حق حکومت پنجاب کے کسی سرکاری ادارے میں تاخیر یا بد انتظامی کا شکار ہے اور یہ کسی عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں تو پھر آپ اپنے حق کے حصول کیلئے بنا کسی فیس اور وکیل کے دفتر محتسب پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 مئی 2022) دفتر محتسب صوبائی حکومت کے اداروں سے متعلق عوامی تکالیف اور شکایات کے حل کے ساتھ ساتھ کسی زیادتی یا ظلم و ستم کا شکار بچوں کی قانونی امداد کیلئے 36 اضلاع میں سرگرم عمل ہے۔ آپ اپنی درخواست دفتر محتسب پنجاب کو بزریعہ ڈاک، ویب سائٹ، موبائل پورٹل یا متعلقہ ضلع کے محتسب آفس میں دستی جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے محسب آفس کی ہیلپ لائن 1050 پر رابطہ کریں یا ویب سائٹ www.ombudsmanpunjab.gov.pk وزٹ کریں۔ آپ گوگل پلے سٹور سے موبائل ایپ opmis بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ عوامی حق کا محافظ دفتر محتسب پنجاب

Exit mobile version