فوڈ آفیسر کا کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کو 10ہزار روپے کے جرمانے

District food officer mandi bahauddin

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد بلال نے شہر کے مختلف ہوٹلز پر روٹی کا وزن چیک کیا۔ متعدد ہوٹل پر روٹی کا وزن پورا پایا گیا۔ کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کو 10ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے اور چالان عدالت کو بھجوا دئیے گئے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28اکتوبر 2022 )اس موقع پر محمد بلال کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی زائد نرخوں پر روٹی فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی ۔ انہوں نے ہوٹلز مالکان کو ہدایت کی روٹی کا وزن 100گرام لازمی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

Exit mobile version