پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت مٹھائیوں کو موقع پر تلف کر دیا

Punjab Food Authority mandi bahauddin

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تحصیل ملکوال کے علاقوں میں متعدد مٹھائی تیار کرنے والے پروڈکشن یونٹس کے خلاف کاروائیاں کیں

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے ناقص انتظامات پربرف تیار کرنے والی فیکٹریوں کو جرمانے کردئیے

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 اگست 2022) ذرائع کے مطابق پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، مٹھائیوں میں ٖحشرات کی موجودگی، ناقص حفظان صحت کی صورتحال، حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے، مٹھائیوں پر فنگس کی موجودگی اور اس کو فریش سٹاک کے ساتھ رکھنے

برتن دھونے والی جگہ کی ناقص صورتحال کی بنا پر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن13کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ، بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے 6.5 کلوگرام فنگس سے متاثرہ مٹھائیوں کو موقع پر تلف کیا۔

Exit mobile version