پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منڈی بہاؤالدین اور پھالیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد بیکریوں اور دکانوں کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ 200 لیٹر ایکسپائرڈ ڈرنکس، 40 کلو گرام سے زائد غیر صحت بخش چائے، خراب مصالحہ جات اور خراب کھانے پینے کی اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خلاف ورزی پر بیکرز کو 80 ہزار سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اور ملاوٹ میں ملوث عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اولین ترجیح ہے۔
