سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن دوبارہ شروع

saudi airport

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز جلد ہی سیالکوٹ پہنچے گی۔

نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق شارجہ سے پرواز 170 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود ایئرپورٹ کا تمام اہم سامان اور انفراسٹرکچر بشمول رن وے، ایپرن، ٹرمینل بلڈنگ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو ہر قسم کے نقصان سے بچا لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی تمام نجی ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ رات گئے اور صبح سویرے کئی بین الاقوامی پروازوں کی آمد اور روانگی کا شیڈول بنایا گیا ہے، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Exit mobile version