رواں سال منڈی بہاؤالدین مبینہ پولیس مقابلوں میں 5افراد مارے گئے، رپورٹ

punjab police

رواں سال پنجاب بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لاہور میں ہوئیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نو ماہ میں پنجاب میں 596 پولیس مقابلوں میں مجموعی طور پر 792 افراد مارے گئے۔ لاہور میں 145، فیصل آباد میں 55 اور راولپنڈی میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔

ہیومن رائٹس کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 111 پولیس مقابلوں میں 145، دوسرے نمبر پر فیصل آباد میں 46 پولیس مقابلوں میں 55، گوجرانوالہ میں 38 مقابلوں میں 49، وہاڑی میں 30 پولیس مقابلوں میں 43، شیخوپورہ میں 33 میں 41، اوکاڑا میں 24 پولیس مقابلوں میں 33، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 23 پولیس مقابلوں میں 32، راولپنڈی میں 26 پولیس مقابلوں میں 31 افراد مارے گئے

قصور میں 20 پولیس مقابلوں میں 26، سرگودھا میں 23 پولیس مقابلوں میں 26، ملتان میں 23 پولیس مقابلوں میں 25، ساہیوال میں 16 پولیس مقابلوں میں 24، دیرہ غازی خا ن میں 10 پولیس مقابلوں میں 24، سیالکوٹ میں 16 پولیس مقابلوں میں 24، رحیم یارخان میں 16 میں 19، خانیوال میں 14 میں 19، پاک پتن میں 14 میں 19، گجرات میں 15 میں 18 افراد مارے گئے۔

بہاول پورمیں 13 میں 17، میانوالی میں 5 میں 17، حافظ آباد میں 13 میں 16، چنیوٹ میں 11 میں 12، لودھراں میں 10 میں 12، اٹک میں 6 میں 11، نارووال میں 8 میں 10، مظفرگڑھ میں 8 میں 9، ننکانہ صاحب میں 6 میں 8، راجن پور میں 5 میں 7، چکوال میں 3 میں 5، منڈی بہاؤالدین میں 3 میں 5، جھنگ میں 4 میں 4، بھکرمیں ایک میں 4، بہاول نگر میں ایک میں 1، لیہ میں ایک پولیس مقابلہ میں ایک ہلاکت ہوئی

Exit mobile version