نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن کی افسران سے پہلی میٹنگ

Muhammad Yasin Virk

منڈی بہاؤالدین میں نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد یاسین ورک نے ضلع بھر کے آفیسران کی میٹنگ ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی میں لی۔جس میں ڈی ای او ایلیمنٹری میل و فیمیل۔ ڈپٹی ڈی ای اوز۔ اے ای اوز اور تحصیل کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 ستمبر 2021) تفصیلات کے مطابق 4 ستمبر 2021 کو بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعیلم منڈی بہاوالدین محمد یاسین ورک نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالا اور آج تمام ایجوکیشن افسرا کی پہلی میٹنگ بلا لی. میڈنگ میں ڈی ای او ایلیمنٹری میل و فیمیل۔ ڈپٹی ڈی ای اوز۔ اے ای اوز اور تحصیل کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

محمد یسین ورک نے ضلع کو پنجاب بھر میں ٹاپ پوزیشن پر لانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ تمام آفیسران کو لگن اور پورے جزبے سے خدمات سرانجام دینے کے ہدایات جاری کیں اور مزید براں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ ساتھ اساتزہ بشمول محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کی عزت اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی تلقین کی۔

نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین محمد یاسین ورک ایک شفیق اور محنتی آفیسر ہونےکے ساتھ ساتھ انتہائی قابل آفیسر بھی ہیں۔ امید واثق ہے کہ ان کی رہنمائی میں منڈی بہاؤالدین انشاءاللہ پورے پنجاب میں تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا۔

یاد رہے کہ محمد یاسین ورک اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری منڈی بہاوالدین تعینات تھے اور حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق مورخہ 4 ستمبر 2021 کو بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن منڈی بہاوالدین اپنے عہدے کا چارج سمبھالا. جب کہ ان سے پہلے سید توقیر حسین شاہ بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن منڈی بہاوالدین تعینات تھے جنہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 4 ستمبر 2021 کو ریٹائر ہوئے.

https://mbdin.com/schools-in-mandi-bahauddin/

Exit mobile version