دو گروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او گردن پر گولی لگنے سے زخمی

firing

تھانہ صدر کے علاقہ ڈھوک سہارن میں دو گروپوں میں شدید فائرنگ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حسن حمزہ موقع پر پہنچے۔ پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی

ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حسن حمزہ گردن پر گولی لگنے سے شدید ذخمی ، ڈی ایچ کیو لاہور ریفر۔ دوران فائرنگ درجنوں مقدمات میں ملوث دو انتہائی خطرناک مجرمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہلاک مجرمان کی شناخت جابر اور ریاض کے نام سے ہوئی۔ مجرمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث تھے

Exit mobile version