گیس سلنڈر لیک ہونے سے دکان میں آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر زخمی

fire on set

منڈی بہاؤالدین: مرکزی بازار اشرف سموسہ پوائنٹ پر گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی۔ سلنڈر کی آگ نے دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے مطابق سلنڈر سے آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا۔ آگ لگنے سے جھلسنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے سے 6 موٹر سائیکلیں اور 4 گیس سلنڈر جل گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

Exit mobile version