مانگٹ: 3 گھروں میں آگ لگ گئی، 2 نوعمر لڑکیاں جھلس کر جاں بحق

fire on set

منڈی بہاؤالدین کہ نواحی علاقے مانگٹ میں خوفناک آگ نے دہشت پھیلا دی. دو لڑکیوں کا جہیز اور گھر لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا علاقے بھر میں خوف ہراز پھیل گیا

منڈی بہاؤدین کے نواحی علاقے مانگٹ کے سکول محلے میں خوفناک آگ نے تین گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. آگ ہر صبح 10 بجے لگ جاتی تھی. آگ گھر کے فرش اور دیواروں کے اندر سے نکلتی ہوئی نظر آتی تھی اس حادثے کے دوران 2 نوعمر لڑکیاں عمر 8 سال اور عمر 3 سال کی ہلاک ہو گئیں.

گھر کا سارا سامان لوہے کا سامان سمیت پریشر ککر بھی پگھل گیا. سامان میں جہیز کی چارپائیاں، کمبل، رضائیاں اور دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گیا. آگ اتنی شدید تھی کہ 1122 سے بھی اگ پر قابو نہ پایا جا سکا. مالک مکان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ آگ کوئی شخص لگاتا ہے اس لیے محلہ داروں نے رات اور دن کو پہرا دینا شروع کر دیا مگر اس کے باوجود اگ دیواروں اور فرش سے نکلتی شروع ہو جاتی.

علاقہ بھر کے پیر فقیر اور ماہر عملیات کو بھی بلایا گیا مگر آگ روزانہ 10 بجے صبح لگتی رہتی آخر کار ہمیں کسی نے بتایا کہ کنگ روڈ منڈی بہاؤالدین سید ڈاکٹر تصور حسین زیدی سے مدد طلب کریں پھر جب سید تصور حسین زیدی کو بلایا گیا تو انہوں نے آ کر قران پاک کا عمل کیا اور اذان دی اس کے بعد سے اگ لگنا بند ہو گئی.

Exit mobile version