مانگٹ میں پٹرول پمپ پر آگ لگ گئی، 25 ہزار لیٹر تیل جل گیا

petrol

منڈی بہاؤالدین میں پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے ایندھن منتقل کرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس نے پٹرول پمپ اور وہاں کھڑے ٹرک کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے مطابق آئل ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر پٹرول اور 10 ہزار لیٹر ڈیزل تھا۔

منڈی بہاءالدین کے علاقے مانگٹ میں پیٹرول پمپ پر اس وقت خوفناک آگ لگ گئی جب آئل ٹینکر منتقل کیا جارہا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر پیٹرول اور 10 ہزار لیٹر ڈیزل بھرا ہوا تھا جو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

آگ نے نہ صرف پٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بلکہ وہاں موجود ٹرک کو بھی جلا دیا۔ واقعے کے بعد ہر طرف دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version