گھٹیا قسم کا بیج رکھنے پر پرائیویٹ اے آئی ٹی کے خلاف پرچہ درج

Private AIT

محکمہ لائیو سٹاک منڈی بہائوالدین کی کاروائی: گھٹیا قسم کا بیج رکھنے پر پرائیویٹ اے آئی ٹی کے خلاف تھانہ سول لائن میں پرچہ درج.

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27ستمبر 2022)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیا اللہ گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دی پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014کی خلاف ورزی کرنے پرپرائیویٹ اے آئی ٹی کے خلاف تھانہ سول لائن میں پرچہ درج کرا دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاءاللہ گوندل نے کہا کہ کسی کو بھی جانوروں میں گھٹیا قسم کا بیج رکھ کرجانوروں کی جانوں اور صحت سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف دی پنجاب لائیوسٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version