وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان میں عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ازخود فیلڈ میں متحرک، ڈپٹی کمشنر نے آج تحصیل ملکوال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے قصبہ گوجرہ اور رکن میں مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کے ریٹس چیک کئے اور اشیاءکی کوالٹی کا بھی معائنہ کیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14مارچ 2024) ڈپٹی کمشنر نے بیکری ،کریانہ، گوشت، سبزیوںاور پھلوں کی دکانوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوری پر مختلف دکانداروں کو ایک لاکھ 60ہزار روپے جرمانہ اور3یف آئی آرز درج کروا دیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں ، کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہناتھا کہ ماہ مقدس میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوںنے دکانداروں کو ہدایت کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔
