محکمہ خزانہ نے منڈی بہاءالدین اور گجرات کے فنڈز روک لئے

منڈی بہاوالدین (قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے شہر گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے فنڈز روک لئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز سسٹم کی خرابی کی وجہ سے روکے گئے ہیں، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کو اب فنڈز نگران حکومت سے پوچھ کر جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویزالٰہی کی پھرتیاں: اسمبلی کی تحلیل کیساتھ ہی گجرات، منڈی بہاوالدین کیلئے 100 فیصد فنڈز منظور

واضح رہےکہ سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اربوں روپے گجرات اور منڈی بہاؤالدین کیلئے منظور کئے تھے، اور اس کیلئے صوبے کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لئے گئے تھے۔

Exit mobile version