کھاد کے خفیہ گودام سیل، دیگر کو 25 ہزار روپے جرمانہ

Rate list of Urea, DAP and fertilizers displayed in front of shops

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کی کھاد ذخیرہ کرنے اور کھاد کا ریکارڈ نہ رکھنے والے ڈیلران کے خلاف سخت کاروائی،کھاد کے 2 گودام اور ایک دکان کو سیل کر کے سیمپلز متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے جبکہ ایک کھاد ڈیلر کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 نومبر 2023) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال نے گوجرہ اور ہیڈ فقیریاں میں کھاد کے 2 خفیہ گوداموں اور دکان پر چھاپہ مار کر چھپائی گئی کھاد کے گوداموں کو سیل کر دیا اور ایک دکان کو سیل کر کے کھاد کے سیمپلز لے کر متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے جبکہ چیکنگ کے دوران میانہ گوندل میں ایک ڈیلر کو کھاد کا ریکارڈ مینٹین نہ رکھنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ڈیلران کو خبردار کیا کہ وہ اپنی دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کریں اور اپنا سٹاک ریکارڈ مکمل رکھیں اور صرف مقر رکردہ نرخوں پر یوریا کھادکی فروخت کریں، بصورت دیگر اسی طرح کاروائیاں عمل میںلائی جائیں گی اور کسی کے ساتھ کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔

Exit mobile version