وفاقی محتسب پاکستان 16جون کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا آفس کی انسپکشن کریں گے

mohtasib punjab

وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پرانچارج ریجنل وفاقی محتسب سرگودھا مشتاق احمد اعوان مورخہ 16جون 2022 بروز جمعرات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا آفس منڈی بہاوالدین کی انسپکشن کریں گے اور عوام کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں دریافت کریں گے ۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 جون 2022 ) انچارج وفاقی محتسب کیمپ آفس صوبائی محتسب پنجاب منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے بارے میں عوام الناس کی شکایات بھی سنیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی اداروں اور شکایات کنندگان کو بذریعہ نوٹس اطلاع بھی کر دی گئی ہے ۔

Exit mobile version