شادی سے واپسی پر کار نہر میں گرنے سے باپ بیٹا ڈوب گئے

drowned in river

منڈی بہاؤالدین: ہریا ہیڈ کے قریب کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، باپ، بیٹا جاں بحق، ایک زندہ بچ گیا۔

ریسکیو 1122 ذرائع کیمطابق حافظ آباد کا رہائشی آصف حیات اپنے ساڑھے تین سالہ بچے اشعر علی اور زریاب کے ہمراہ شادی کی تقریب میں جا رہا تھا۔

ہریا ہیڈ کے قریب کار بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے تینوں افراد نہر میں ڈوب گئے۔ حادثہ میں آصف حیات اور اس کا ساڑھے تین سالہ بیٹا اشعر علی جاں بحق ہو گئے جبکہ زریاب کو زندہ بچا لیا گیا۔

دونوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

Exit mobile version