منڈی بہاؤالدین پھر لہو لہان! عزیز آباد کالونی کی رہائشی 25 سالہ نمرہ ولد شبیر قوم مغل پر اویس قمر ولد قمر حسین قوم کمہار کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والی خاتون جاں بحق
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 25 فروری 2023) عزیز آباد کالونی پھالیہ کی رہائشی 24 / 25 سالہ نمرہ دختر محمد بشیر پر اویس قمر ولد قمر حسین کی فائرنگ. ملزم نے 3 فائر کیے مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی، نمرہ کا عدالت میں اپنے خاوند سے طلاق کے لیے کیس چل رہا تھا.
یہ بھی پڑھیں: پھالیہ کچہری میں فائرنگ، راہ گیر اور گیٹ کیپر سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
عدالت سے واپسی پر اویس قمر ولد قمر حسین نے فائرنگ کر دی. قاتل اور مقتولہ میاں بیوی تھے جن کے عدالتوں میں کیس چل رہے تھے اس رنج میں ملزم نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے خاتون کو قتل کردیا۔ مقتولہ 2 ماہ کی بیٹی کی ماں تھی۔