عوام الناس کی سہولت کیلئے ضلع منڈی بہاءالدین میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی عوام الناس کی سہولت کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 03 ستمبر 2023) صبح 10 بجے دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ تجاوزات نے ہمارے بازاروں اور شاہراﺅں کی خوبصورتی کو تباہ کر رکھا ہے۔ مگر اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے انجمن تاجران سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ تاجر اور دکاندار خود ہی تجاوزات ختم کرتے ہوئے مقررہ حد کے اندر چلیں جائیں۔ تعاون نہ کرنے والے دکانداروں، کار سرکار میں مداخلت کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف پہلے کی طرح سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیہ کا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، ریڑھی بانوں کا شدید احتجاج

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر سے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ان تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں ،گلیاں بازار اور شاہرائیں تنگ ہو گئی ہیں۔ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے، رکشہ اسٹینڈ اور ریڑھیوں کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی اس حوالے سے تاجر برادری کا پھر پور تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں جن لوگوں نے تجاوزات قائم کررکھی ہیں انہیں چاہیے کہ تجاوزات ازخود ہی ختم کردیں ورنہ تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق اور بغیر کسی سیاسی پریشر کے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تجاوزات مافیاء کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت پر60 افراد پر مقدمہ درج

منڈی بہاوالدین کے بعد پھالیہ اور ملکوال شہر سمیت دیگر قصبہ جات جن میں گوجرہ، پاہڑیانوالی، کھٹیالہ شیخاں اور قادرآباد میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریش کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات مافیا کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے علاقے میں تجاوزات کے خلاف شکایت کیلئے ضلعی کنٹرول روم کے فون نمبر 0546650152 یا اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو فوری اطلاع کریں۔

Exit mobile version