ریڑکا زیریں میں پولیس مقابلہ جاری ھے 14 ایکڑ کماد میں ڈیکٹ گروپ گھیر لیا گیا ھے. دو ڈاکوؤں بھوا حسن نواں لوک چوکی کے قریب سے پکڑے گئے.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2022) تھانہ مڈھ رانجھا کی حدو ہلال پور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات. ڈکیت سونے والی دکان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب . ہلال پور میں پولیس چوکی ہونے کے باوجود ایسی واردات ہونا تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین میں پولیس مقابلہ: اشتہاری ملزم ہلاک
ڈکیت کافی ٹائم ہلال پور چوک میں فائرنگ کرتے رہے لیکن مڈھ رانجھا پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی. اعلی افسران سے نوٹس کامطالبہ