ڈی ایس پی ٹریفک منڈی بہاوالدین راشد بشیر نے عیدالاضحی پر شہریوں کے نام پیغام میں رش کے اوقات میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کا تہوار خوشیوں کا موقع ہے، لیکن خوشیاں تب ہی مکمل ہوتی ہیں جب ہم نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 جون 2025) ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو چاہیئے کہ سڑکوں پر جانور ہرگز نہ باندھیں۔ گاڑیاں صرف مقررہ جگہوں پر پارک کریں۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ لازمی پہنیں۔ تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے گریز کریں۔ کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل ہرگز نہ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس عید کے دنوں میں پوری طرح متحرک ہے۔ آپ کا تعاون ہمیں بہتر خدمات دینے میں مدد دیتا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے امید ظاہر کی کہ عوام الناس ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک مہذب، محفوظ اور خوشگوار عید منائیں گے۔
