پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

earthquake today in pakistan

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف کے مارے گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں 21 اکتوبر 2025 کی رات 11 بج کر 15 منٹ پر 5.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کی شدت 5.3 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 234 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے منڈی بہاؤالدین، گجرات، پشاور، سوات، دیر، مالاکنڈ، چترال، لنڈی کوتل، شانگلہ، غذر، چارسدہ، بٹگرام اور ہری پور سمیت گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام نے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کھلے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کی ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version