ڈی ایس پی ٹریفک نے لوڈڈ اور اُن لوڈ ٹرالیوں پر رفلیکٹر لگانے کی ہدایت کر دی

DSP Traffic Mandi Bahauddin Tariq Shafee

ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع نے تمام ٹریفک ملازمین کو پورے ضلع میں لوڈ اور اُن لوڈ ٹرالیوں پر رفلیکٹر لگانے کی ہدایت کی

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 26 دسمبر 2022) جس پر تحصیل پھالیہ، تحصیل ملکوال اور تحصیل منڈی بہاوالدین کے تمام ایریاز جن میں گوجرہ، پاہڑیانوالی، مانو چک، قادر آباد، کنگ چوک ،ست سرا شامل ہیں تمام ٹریفک اہلکاران نے ٹرالیوں پر رفلیکٹرز لگائے اور بیک الیکٹرک بیم لائٹس لگائیں

یہ بھی پڑھیں: سیال موڑ روڑ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان حادثہ

ڈرائیورز کو دھند اور سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہی دی اس مہم میں کنگ چوک پر نصراللہ ہیڈ کانسٹیبل انچارج کنگ چوک اپنی ٹیم کے ہمراہ بھر پور انداز میں ری فلیکٹنگ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے یہ اقدام کیے جا رہے ہیں اور تمام ٹریفک اہلکاران جن میں ٹریفک ایجوکیشن انچارج محمد نواز وارڈن ، نصراللہ ہیڈ کانسٹیبل ، محمد فیصل T.A، گُلزار احمد T.A اور شعیب انسپکٹر کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں پورے ضلع میں کام کر رہی ہیں

Exit mobile version