ڈاکٹر شکیل اقبال نے سی ای او ہیلتھ منڈی بہاوالدین کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

health

ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) منڈی بہاوالدین کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر الیاس گوندل کا لاہور تبادلہ ہونے کے بعد یہ ذمہ داریاں ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ کو سونپی گئی ہیں،

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 اکتوبر 2022 ) سی او آفس آمد پر افسران و جملہ سٹاف نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور جانفشانی سے نبھانے کی کوشش کروں گا ۔ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں ، آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز پر پبلک سروس ڈیلیوریز کو بہتر بنایا جائے گا ۔

تمام ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی سہولت کو مزید فعال کیا جائے گا اور عوام الناس کی بہتری کیلئے تمام اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز کی بنیادی ذمے داری عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

Exit mobile version