ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو کی DHQ ہسپتال آمد۔ دوران گشت نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہیڈ کنسٹیبل کی تیمارداری کی
منڈی بہاؤالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 14 ستمبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو کی DHQ ہسپتال آمد۔ دوران گشت نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہیڈ کنسٹیبل کی تیمارداری کی پھولوں کا گلدستہ و نقد رقم پیش کی اور صحت یابی کیلئے دعا فرمائی جبکہ زخمی ہیڈ کنسٹیبل کے علاج معالجہ کے متعلق مناسب احکامات جاری کئیے۔
اس موقع پر نعیم عزیز سندھو (DPO منڈی بہاؤالدین) نے کہا کہ ایسے بہادر جوان جو عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر دم تیار رہتے ہیں ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمارا فخر ہیں
