جلوس کی اجازت کامعاملہ، ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کو خلاف قانون اقدامات سے روک دیا گیا

jaloos moharram

جلوس کی اجازت کے معاملے میں عدالت نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کوخلاف قانون اقدامات سےروک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں علم پاک کے جلوس کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ بول نیوز کے مطابق عدالت نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین کو خلاف قانون اقدامات سے روکتے ہوئے ساتویں محرم کو علم پاک کا جلوس نکالنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم رضوان احمد خان منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

جسٹس مزمل اختر شبیر نے پھالیہ کے سید ذوالفقار علی نقوی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف پیش کیا گیا کہ درخواست گزار شہری پھالیہ کا پیدائشی اور رہائشی ہے۔ محرم الحرام میں باقاعدگی سے ساتویں محرم کو علم پاک کا جلوس نکالا جاتاہے۔

سید ذوالفقارعلی نقوی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انتظامیہ کی اجازت سے ہر سال محرم الحرام میں جلوس نکالا جاتا ہے۔ اس سال ڈی پی او منڈی بہاؤالدین علم پاک کا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو علم پاک کا جلوس نہ روکنے کا حکم دے۔

دوسری جانب پشاورہائی کورٹ نے محرم الحرام کے دوران امام بارگاہ درہ زہرا کی سیکیورٹی کی فراہمی کے احکامات جاری کردیے۔

Exit mobile version