بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک دن کے وقفے کے بعد طلب میں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 3,965 ڈالر پر آ گئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت جمعرات کو 1,000 روپے کمی سے 418,862 روپے پر آ گئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہو کر 359,106 روپے ہو گئی۔
اس کے برعکس چاندی کی فی تولہ قیمت 5,034 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4,315 روپے پر برقرار رہی۔
