منڈی بہاوالدین میں دہرے قتل اور متحارب گروہوں میں صلح ہوگئی

peaceful mandi bahauddin

ضلع منڈی بہاؤالدین، امن کی جانب ایک اور قدم۔ دہرے قتل کی صلح ہو گئی جبکہ دوسری جانب کیلو شریف میں بھی دو متحارب گروپوں میں صلح ہو گئی۔

محمد اعظم گوندل کوٹ ہست اور نصر گوندل (مرحوم ) گروپ نے اللہ تعالی کی رضا کی خاطر آپس میں صلح کر لی۔ سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل(سینئر رہنما پی ٹی آئی ) ،حاجی محمد افضل چن اور ظفر اقبال گوندل و دیگر علاقہ معززین نے بھر پور کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ندیم افضل چن نے 2 مخالف گروہوں میں صلح کروا دی

ضلع منڈی بہاءالدین میں دیگر خاندان بھی دشمنیاں ختم کریں اور امن قائم کر کے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل مہیا کریں۔

کیلو شریف میں بھی دو متحارب گروپوں میں صلح ہو گئی. اس نیک کام میں جنھوں نےبھرپور کردار ادا کیا چوہدری محمد حیات پھرا،حاجی نزیراحمدمانگٹ،چیرمین سرفرازکدھر،آصف بشیربھاگٹ ، زاہدفرازتارڑ، مظہراقبال پہلوکا رؤوف احمد رانجھا، ارشدرانجھا، و دیگرمعززین علاقہ شامل ہیں۔

Exit mobile version